Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / پنجاب میں آج راہول گاندھی کا دورہ پولیس فائرنگ کے مہلوکین کے پسماندگان سے ملاقات

پنجاب میں آج راہول گاندھی کا دورہ پولیس فائرنگ کے مہلوکین کے پسماندگان سے ملاقات

چندی گڑھ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کل پنجاب کے ضلع فرید کوٹ کا دورہ کریں گے اور ایک مقدس کتاب کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ اپنے دو روزہ دورہ میں ضلع بھٹنڈا کے کسانوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ راہول گاندھی سروان اور نیامیوالا دیہاتوں میں گروجیت سنگھ اور کرش سنگھ کے افرادِ خاندان سے ملاقات کریں گے۔ یہ دونوں پولیس فائرنگ میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے۔ جب مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے خلاف فریدکوٹ کے ارگاری گاؤں میں 14 اکتوبر کو احتجاج کیا گیا تھا۔ احتجاجیوں کے خلاف پولیس فائرنگ پر اپوزیشن کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے تنقید کی کی اور بعدازاں حکومت نے فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے گزشتہ ماہ مہلوکین کے پسماندگان سے ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT