Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں بھی عام آدمی پارٹی کا تعاقب اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعت تشکیل دینے سوراج ابھیان کا اعلان

پنجاب میں بھی عام آدمی پارٹی کا تعاقب اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعت تشکیل دینے سوراج ابھیان کا اعلان

نئی دہلی ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی سے معطل قائدین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن سال 2017 میں پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل ایک سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لاتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو نامزد کرسکتے ہیں جب کہ عاپ سربراہ اروند کجریوال ریاست میں انتخابی مقابلے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ عاپ سے معطلی کے بعد دونوں قائدین نے ’ سوراج ابھیان ‘ کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کے لیے وہ سنجیدگی سے غور و خوص کررہے ہیں ۔ ایک سینئیر سوراج ابھیان لیڈر نے بتایا کہ بہت جلد ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ تاہم اس خصوص میں کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ۔ لیکن یہ طئے کیا کہ پنجاب کے انتخابات میں مقابلہ کیا جائے گا ۔ دریں اثناء پارٹی نے بتایا کہ قدور صاحب اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں موسیقار بھائی بلدیپ سنگھ کی تائید کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سوراج ابھیان فی الحال ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ضمنی انتخابات کانگریس رکن اسمبلی رمن جیت سنگھ کے استعفیٰ کے باعث منعقد کئے جارہے ہیں ۔ جنہوں نے ریاست میں مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف استعفیٰ دیدیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT