Friday , April 28 2017
Home / سیاسیات / پنجاب میں حکمران لیڈروں کا احتساب کیا جائیگا

پنجاب میں حکمران لیڈروں کا احتساب کیا جائیگا

’عاپ‘ کے خلاف کانگریس اور اکالی دل میں ساز باز۔ کجریوال کا الزام
چندی گڑھ۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی کجریوال نے آج حکمران بادل خاندان کے خلاف جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے ان پر پنجاب لوٹنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آئے گی تو حکمرانوں کے غیر غلط کاموں کا حساب کتاب لیا جائے گا۔ انہو نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ عاپ کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے کانگریس اور اکالیوں نے ساز باز کرلی ہے۔ دریائی پانی کے مسئلہ پر کجریوال نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی حکومت تشکیل دے گی تو پنجاب کے حقوق کی پرزور مدافعت کی جائے گی تاہم انہوں نے ستلج۔ یمنا لنک کنال کے مسئلہ کو سیاسی قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ کا حل سیاسی سطح پر ہی تلاش کیا جائے۔ پنجاب کو تباہ کردینے پر اکالیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عاپ کے نیشنل کنوینر نے کہا کہ پہلی مرتبہ انہیں ایسی جماعت سے سابقہ پڑا ہے جو کہ انتخابات میں ٹکرکا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا یہ عزم ہے کہ انتخابات میں شکست دے کر بادلوں کو کچرہ دان میں پھینک دیا جایء تاکہ وہ اپوزیشن رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھی ایوان میں داخل نہ ہوسکیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بادلوں ( پرکاش سنگھ بادل کے ارکان خاندان ) کابینی وزیر بکرم سنگھ مجیٹھا کے خلاف انتخابات میں سرکردہ لیڈروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جنہیں شکست دیتے ہوئے نہ صرف سیاسی گمنامی میں بھیج دیا جائے بلکہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے ناپاک قدم، ودھان سبھا ( اسمبلی ) کو چھو نہ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ عاپ نے دہلی کے رکن اسمبلی جرنیل سنگھ کو حلقہ اسمبلی لامبی سے چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے خلاف نامزد کیا ہے جبکہ سنگور کے رکن پارلیمنٹ بھگونت سنگھ مان جالندھر سے شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کے خلاف مقابلہ کریں گے اور ہمت سنگھ شیر گل،  ریاستی وزیر بکرم سنگھ مجیٹھا کے خلاف نبرد آزما ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT