Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید

پنجاب میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید

رشوت ستانی عام، عام آدمی کی زندگی اجیرن، عام آدمی پارٹی کا بیان
جگرون 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج پنجاب کی ایس اے ڈی اور بی جے پی اتحاد والی حکومت پر شدید تنقید کی کہ یہ دونوں پارٹیاں حکومت کے معاملہ میں نہایت لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پنجاب میں رشوت ستانی کا چلن عام ہوگیا ہے اور اس کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔ اس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی دن بہ دن اجیرن بنتی جارہی ہے۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ اور ایم پی بھگونت مان نے کہاکہ شرومنی اکالی دل ۔ بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے سماج کے تمام طبقات کو تباہ کن صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ اس سماج کا ہر ایک طبقہ اس حکومت سے بیزار آچکا ہے۔ نوجوان روزگار سے محروم ہیں اور اپنے ارکان خاندان کے گذارہ کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ریاست میں عوام کی زندگی دن بہ دن ابتر ہورہی ہے۔ بھگونت مان نے موجودہ ابتر صورتحال کیلئے حکومت کی ناقص پالیسیوں اور سرکاری مشنری کی خرابیوں کو ذمہ دار ٹہرایا۔ یہ حکومت سرکاری طاقت کو صرف سیاسی حریفوں کو کمزور کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT