Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں دہشت گردوں کے داخلہ کی خفیہ اطلاعات پر چوکسی

پنجاب میں دہشت گردوں کے داخلہ کی خفیہ اطلاعات پر چوکسی

چندی گڑھ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں جہاں 6 ماہ سے بھی کم مدت کے دوران دو دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں، اس ریاست میں تین انتہائی مسلح پاکستانی دہشت گردوں کے داخلہ اور ان کے خودکش بمبار ہونے کے بارے میں دہلی پولیس کی طرف سے موصولہ خفیہ وارننگ کے پیش نظر آج سخت ترین چوکسی اختیار کرلی گئی۔ چوکسی کے نوٹ میں کہا گیا ہیکہ مشتبہ دہشت گرد ایک بوری سوئفٹ ڈیزائر کار کے ذریعہ جموں و کشمیر سے ایک مقامی شخص کے ساتھ سفر کررہے ہیں اور اندیشہ ہیکہ وہ رات دیر گئے بنی ہال ٹنل پارک کریں گے ۔ ان کا نشانہ دہلی، گوا اور ممبئی ہوسکتا ہے۔ پنجاب پولیس نے کہاکہ دہلی کے خصوصی سیل سے چوکسی وارننگ موصول ہوئی ہے۔

 

تھانے میں آبرسانی کیلئے
ٹول فری نمبر
تھانے ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی سے متصل تھانے میں سنگین آبی قلت کے پیش نظر سرکاری انتظامیہ نے 24 گھنٹے کارکرد ایک کنٹرول روم قائم کیا اور پانی کے بیجا استعمال کے خلاف شکایات وصول کرنے کے لیے ایک ٹول فری نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ تجارتی مقاصد کے لیے پانی کے بیجا استعمال کی روک تھام کے لیے ایک ٹول فری نمبر 1077 نصب کیا گیا کیوں کہ ٹینکر واٹر کے بیجا استعمال کی شکایات عام ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT