Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں شہیدان فوج نظرانداز

پنجاب میں شہیدان فوج نظرانداز

بادل حکومت پر صدر پردیش کانگریس کا الزام
بھٹنڈہ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ نے آج ریاست میں متوفی سپاہیوں کے افراد خاندان کو نظرانداز کردینے پر بادل حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بتایا کہ وکٹوریہ کراس اور مہاویر چکرا ایوارڈ یافتہ صوبیدار نند سنگھ کے مجسمہ کی مناسب دیکھ بھال میں اکالی دل۔بی جے پی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ امریندر سنگھ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے فوجی چوک پر واقع اس مجسمہ کی صاف صفائی انجام دی۔ مجسمہ کی حالت زار پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یادگاریں قائم کرنے سے کیا حاصل ہوگا جب حکومت ان کی دیکھ بھال سے غفلت کرے۔ انوہں نے فوج سے کہا کہ ان مجسمہوں کو اپنی نگرانی میں جو کہ مخدوش حالت میں ہیں تاکہ ہمارے شہیدوں کا احترام برقرار رہ سکے۔ امریندر سنگھ جو کہ فرسٹ سکھ بٹالین سے وابستہ تھے بتایا کہ نند سنگھ میموریل کی حالت زار یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمران جماعت کس قدر سپاہیوں کے ساتھ احترام کرتی ہے۔ انہوں نے ریاست میں فوجی بیوائوں کی طویل احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بادل حکومت، فوج اور اس کے عمل کے ساتھ بے رخی اختیار کررہی ہے۔ صدر پنجاب کانگریس فی الحال کسان یاترا لے کر بھٹنڈا پہنچے ہیں جو کہ بادل خاندان کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT