Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں قرآن مجید کی بے حرمتی ایک شخص گرفتار

پنجاب میں قرآن مجید کی بے حرمتی ایک شخص گرفتار

سنگرور(پنجاب) ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے ضلع سنگرور میں واقع ایک مسجد میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا اور پولیس نے پیش امام کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہلان چوک دیہات میں یہ واقعہ کل رات پیش آیا جہاں قرآن مجید کے نسخے مسجد کے احاطہ میں بکھرے پڑے تھے۔ انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تلف کردیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں پیشرفت کرتے ہوئے سہارن پور (اترپردیش) کے اسرار محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ مولوی محمد مصطفی کا برادرِ نسبتی بتایا گیا۔ اس نے مولوی مصطفی اور ان کی بہن محسنہ بیگم سے انتقام کیلئے یہ بدبختانہ کارروائی کی۔

TOPPOPULARRECENT