Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پنجاب میں مڈ بھیڑ کے دوران 2گینگسٹر گرفتار

پنجاب میں مڈ بھیڑ کے دوران 2گینگسٹر گرفتار

امرتسر، 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گینگسٹرو ں کے ایک گروہ کے ساتھ مڈبھیڑ میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول اور پانچ کارتوس برآمد کئے ۔آئی جی ایس ٹی ایف کنور وجئے پرتاپ سنگھ نے آج بتایا کہ ایس ٹی ایف کی لدھیانہ ٹیم نے گینگسٹرو ں سے مڈبھیڑ میں ان کے دو ممبروں لدھیانہ کے گورو شرما عرف گورو بچہ اور امرتسر کے من پریت سنگھ کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ ہفتہ ضلع ترن تارن میں ہونے والی گینگ وار میں ملوث دو گینگ کے رکن پھر سے گینگ وار کرنے کی فراق میں ہیں۔ جس پر انہوں نے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ منندر سنگھ بیدی اور ڈپی سپرنٹنڈنٹ رمندیپ سنگھ پر مشتمل ایک ایس ٹی ایف ٹیم بنائی جنہوں نے انسپکٹر ھروندرپال سنگھ اور انسپکٹر سنجیو کمار کے تعاون سے گینگسٹرو ں کو پکڑنے کیلئے آپریشن چلایا لیکن بدمعاشوں نے پولس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مڈبھیڑ میں دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ترن تارن میں ہونے والی گینگ وار میں دیوندر سنگھ اور اس کے ساتھی نے دلباغ سنگھ کو قتل کر دیا تھا اور دوسرے گینگسٹر آکل کھتری کو شدید طور پر زخمی کر دیا تھا۔ گورو بچہ اور من پریت قتل، توڑ پھوڑ اور چوری کے تقریبا دو درجن سے بھی زیادہ معاملات میں پولس کو مطلوب ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ پنجاب میں جاری گینگ وار کے پیچھے پولس، سیاسی لیڈر اور مجرموں کی تنظیمیں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں میڈیا کے بھی کچھ کارندے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ہی کچھ لوگوں کی وجہ سے ہفتہ کو اجنالا میں گینگسٹرو ں کے خلاف آپریشن ناکام ہو گیا تھا۔ ان تمام کی شناخت کر لی گئی ہے اور پولس تمام لوگوں پر سخت نگاہ رکھ رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے گینگ وار کے جرائم کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے حال ہی میں ایس ٹی ایف بنانے کی منظوری دی ہے ۔ ایس ٹی ایف گورو یادو اور آئی جی سریش اڑوڑا کی نگرانی میں کام کر رہی ہے ۔ مسٹر ار وڑہ نے ایس ٹی ایف کے کام کی تعریف کرتے ہوئے پولس ٹیم کو مناسب انعام سے نواز نے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT