Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / پنجاب پولیس نے بین ریاستی دہشت گردی ٹولی بے نقاب کی

پنجاب پولیس نے بین ریاستی دہشت گردی ٹولی بے نقاب کی

چندی گڑھ ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب پولیس نے ایک دہشت گرد ٹولی کا پتہ چلایا ہے جو کئی سنگین جرائم بشمول ڈیرا سچا سودا کے بھکت اور راجستھان کے ایک مذہبی شخص کے قتل میں ملوث ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس ٹولی کے دو ارکان کی گرفتاری سے ان کے بارے میں پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ بین ریاستی عسکری ٹولی کے ارکان گذشتہ روز نوا شہر، فیروز پور اور کپورتلا اضلاع میں پولیس کی انٹلیجنس زیرقیادت مربوط کارروائیوں میں مختلف مقامات سے گرفتار کئے گئے۔ گرپریت سنگھ عرف گوپی کو فیروز پور اور اوتا ر سنگھ عرف پما کو کپورتلا سے گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر مشتبہ اشوک کمار عرف امن فرار ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ ٹولی کئی وارداتیں انجام دینے کا منصوبہ بنارہی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT