Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پنجاب کو 9 وکٹس سے شکست ، پونے پلے آف مقابلے میں داخل

پنجاب کو 9 وکٹس سے شکست ، پونے پلے آف مقابلے میں داخل

اسٹیو اسمتھ کی ٹیم نے حریفوں کو 15 اوورس میں پویلین بھیج دیا، ممبئی اور پونے کے درمیان منگل کو اہم مقابلہ
پونے۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز 55 ویں میچ میں رائزنگ پونے سوپر جئینٹس نے کنگس الیون پنجاب کو 9 وکٹس سے شکست دے کر پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم 12 اوورس میں ایک وکٹ سے 78 رن بناکر اپنی جیت درج کی۔ اس کے اجنکیا رہانے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز بنائے جس میں ایک چوکہ اور ایک چھکہ تھا۔ راہول ترپاٹھی 20 گیندوں میں 28 رن بنایا جن میں چار چوکے اور ایک چھکہ شامل ہے۔ اسٹیو اسمتھ 18 گیندوں میں 15 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فاتح رائزنگ پونے سوپر جیئنٹس کا آئندہ مقابلہ ممبئی انڈینس سے 16 مئی کو 8 بجے شب وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ قبل ازیں رائزنگ پونے سوپر جیئنٹس کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی ٹیم نے کنگس الیون پنجاب کو محض 73 رن کے انتہائی معمولی اسکور پر آؤٹ کردیا جبکہ پنجاب اس مرحلہ پر سیریز میں اپنی بقاء کیلئے کرو یا مرو جیسی صورتحال کا سامنا کررہا تھا لیکن اس کے کھلاڑیوں نے رواں سیزن میں اب تک کا بدترین مظاہرہ کیا ہے۔ کنگس الیون پنجاب اپنے گزشتہ مقابلہ میں ممبئی انڈینس کے خلاف 230 رن کا بھاری اسکور بنایا تھا لیکن آج ہی وہ زیادہ رن نہیں بنا پائے جب اس کی شدید ضرورت تھی۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اس کھیل کی پہلی ہی گیند سے کمزور نظر آرہے تھے  اور بالآخر 15.5 اوورس میں ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اس ٹیم کیلئے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 22 اور وردھی مان ساہا نے 13 رن بنایا۔ شردل ٹھاکر بہترین بولر رہے جنہوں نے 4 اوورس میں 19 رن دے کر 3 وکٹ لیا۔ جئے دیو اناڈکٹ 2/12 اور ایڈم زامپا 2/22 اور ڈان کرسچن 2/10 نے بھی ان کا ساتھ نبھایا۔ مارٹن گپٹل پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ شان مارش (13) دو باؤنڈریز لگانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT