Sunday , October 22 2017
Home / پاکستان / پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کو پھانسی

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کو پھانسی

راولپنڈی ؍ اٹک۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 3 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے 2 مجرمین مظہر حسین اور دلاور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مظہر حسین گھریلو تنازعہ میں اپنے سسر کو قتل کرنے میں ملوث تھا جب کہ مجرم دلاور نے اراضی کے تنازعہ میں چکوال کے علاقے ٹمن میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قتل کے مجرم نوید احمد کو پھانسی دیدی گئی۔ مجرم نے 2002ء میں گھریلو تنازعہ پر اپنے بہنوئی کو قتل کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی نے مجرم کو 2004 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی کو پھانسی پر لٹکایا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT