Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پنجہ گٹہ میں سرقہ کی سنگین واردات ‘ ایک کروڑ مالیتی زیورات کی چوری

پنجہ گٹہ میں سرقہ کی سنگین واردات ‘ ایک کروڑ مالیتی زیورات کی چوری

حیدرآباد ۔ /2 جولائی (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ علاقہ میں پیش آئے ایک سنگین سرقہ کی واردات میں نامعلوم سارقین نے جویلری شاپ کے مالک کے مکان سے ایک کروڑ مالیتی طلائی زیورات و نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب جیتندر کمار جین ساکن نوین نگر پنجہ گٹہ اسی علاقہ میں ایک جویلری شاپ چلاتا ہے کل اپنے افراد خاندان کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے گیا ہوا تھا اور رات دیر گئے واپس لوٹنے پر مکان کا قفل ٹوٹا ہوا پایا ۔ مکان میں داخل ہونے پر لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیورات ، چاندی اور 4 لاکھ نقد رقم غائب ہوجانے پر اس نے فوری پنجہ گٹہ پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم مقام واردات پر پہونچ گئی اور سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور وہاں سے مشتبہ افراد کے انگلیوں کے نشانات کے نمونے حاصل کرلئے ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر پنجہ گٹہ مسٹر لکشمی نارائینا ریڈی نے بتایا کہ سرقہ کی سنگین واردات میں 60 تا ایک کروڑ روپئے مالیتی مال کا سرقہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ جیتندر کمار جین کے کاروبار سے وابستہ یا ان سے وقفیت رکھنے والے افراد نے ہی یہ کارستانی انجام دی ہے ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے اور علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ بھی کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT