Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / پندرہ ماہ میں ایک ملین مہاجرین یونان پہنچے: اقوام متحدہ

پندرہ ماہ میں ایک ملین مہاجرین یونان پہنچے: اقوام متحدہ

نیویارک ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس جنوری سے اب تک یونان پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین ’یو این ایچ سی آر‘  کے مطابق رواں برس جنوری سے اب تک یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہوچکی ہے۔ یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ مہاجرین کا موجودہ بحران فوری توجہ کا متقاضی ہے۔ اس ادارے کے مطابق بحیرہ روم کا پرخطر راستہ طے کرتے ہوئے یورپ پہنچنے کی کوشش میں رواں برس ہلاک یا لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 448 ہے جبکہ گزشتہ برس ایسی ہلاکتوں کی تعداد 3771 رہی ۔

TOPPOPULARRECENT