Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / پنس کی جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے پر آمد

پنس کی جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے پر آمد

کیمپ بونی فاس، جنوبی کوریا، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس آج جنوبی کوریا میں واقع امریکی فوجی اڈے پہنچے ۔امریکی فوج کا یہ ہوائی اڈہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان چار کلومیٹر چوڑی مضبوط ڈي ایم زیڈ (ڈیملیٹ رائز زون) سرحد کے قریب ہے ۔ مسٹر پنس کے والد سال53۔ 1950کے درمیان ہونے والی کوریائی جنگ کے دوران امریکی فوج میں تھے ۔ہیلی کاپٹر سے فوجی اڈے پر پہنچنے کے بعد امریکی نائب صدر ڈي ایم زیڈ سرحد پر بھی گئے ۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے کہا کہ انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ مسٹر پنس نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے امتحان کا ہے ۔مسٹر پنس کا جنوبی کوریا یہ دورہ اس لیے بھی کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ ایک دن پہلے ہی شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT