Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پنشنرس کو ڈیجیٹل صداقتنامہ حیات پیش کرنے کی ہدایت

پنشنرس کو ڈیجیٹل صداقتنامہ حیات پیش کرنے کی ہدایت

حیدرآباد 25 نومبر ( پی ٹی آئی ) ائمپلائز پنشن اسکیم اور ائمپلائز فیملی پنشن اسکیم کے تحت تمام پنشنرس کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ جیون پرامان ۔ آدھار پر مبنی آن لائین ڈیجیٹل صداقتنامہ حیات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ اسناد تلنگانہ میں می سیوا مراکز / سی ایس سیز پر 31 ڈسمبر سے قبل جمع کروائے جانے چاہئیں۔ علاقائی پی ایف کمشنر ( حیدرآباد ) ایم ایس کے وی وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پنشنرس کیلئے پی ایف تنظیم کے دفاتر کو آنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ آن لائین صداقتنامہ پیش کرنے کی سہولت وظیفہ یابان کی سہولت کیلئے فراہم کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT