Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / پنشنرس کے مسائل پر حکومت سے نمائندگی کا عزم

پنشنرس کے مسائل پر حکومت سے نمائندگی کا عزم

جے اے سی تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس کی تشکیل، آر وشواس ریڈی صدر منتخب

حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے پنشنرس (وظیفہ یاب سرکاری ملازمین) کو درپیش مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے حکومت سے مؤثر نمائندگی و جدوجہد کرنے کے مقصد سے ریاست کے 16 اہم پنشنرس تنظیموں پر مشتمل ایک ’’جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس‘‘ (مشترکہ مجلس عمل برائے تلنگانہ سرکاری پنشنرس) کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ اس جوائنٹ ایکشن کی تشکیل کے لئے گزشتہ دن ایک اہم اجلاس ہوٹل جیا انٹرنیشنل میں منعقد ہوا اور متفقہ طور پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس کیلئے مسرس آر وشواس ریڈی صدرنشین، کے لکشمیا کنوینر، ایم ہنمنت ریڈی، ایم شیوا ریڈی اور جی ورا پرساد راؤ ارکان کا انتخاب عمل میں آیا۔ کمیٹی کی تشکیل کے بعد منتخبہ عہدیداروں مسرس وشواس ریڈی اور لکشمیا نے بتایا کہ منڈل سطح پر بھی اس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دی جائے گی۔ ان عہدیداروں نے ریاست تلنگانہ کے گورنمنٹ پنشنرس کو درپیش مختلف مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے دسویں پے ریویژن کمیشن کمشنر کی جانب سے تجویز کردہ 70 سال عمر مکمل کرنے والے پنشنرس کو 15 فیصد زائد پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری کرکے تلنگانہ میں خدمات انجام دے کر وظیفہ پر سبکدوش ہونے والوں کو خصوصی تلنگانہ ا نکریمنٹ یا معاوضہ کی فوری طور پر منظوری دینے شہر حیدرآباد میں کم از کم 12 ویلسنس سنٹر (بشمول پرانے شہر میں) قائم کرنے، ریاست تلنگانہ کے 31 اضلاع میں ہر ایک ضلع کے لئے کم از کم ایک ویلسنس سنٹر قائم کرکے 2 جون 2014 ء سے واجب الادا 9 ماہ کے پی آر سی بقایا جات کی فی الفور ادائیگی کے احکامات جاری کرنے، 2 جون 2014 ء تا 28 فروری 2015 ء کے دوران وظیفہ حسن سبکدوش ہونے والے ملازمین کو واجب الادا گرائجویٹی رقومات کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بقایا جات رقومات منظور کرنے، راجی سواگروہا کے نام پر تعمیر کردہ مکانات (فلیٹس) کو ایسے پنشنرس جنھیں آج تک ذاتی مکان نہیں ہے، برائے نام قیمت پر منظور کرکے الاٹ کرنے، دیگر ریاستوں کے خطوط تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں بھی معمرین کے لئے 50 فیصد رعایتی شرح پر سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ یکم جنوری 2017 ء سے واجب الادا ڈی آر منظور کرنے کا حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے پرزور مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT