Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / پنشن قانون برخواست کرنے کی تردید

پنشن قانون برخواست کرنے کی تردید

نئی دہلی۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ نے 143سال قدیم پنشن قانون کی منسوخی کے ارادہ کو مسترد کردیا اور کہاکہ اس قانون کے تحت وظیفہ سے کسی بھی رقم کے منہا کرنے پر امتناع عائد ہے چاہے اس کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا ہو ۔ قبل ازیں ڈی او پی ٹی نے وزارت قانون سے پنشن قانون میں ترمیم کی سفارش کی تھی ۔ یہ قانون 1871ء سے نافذ ہے ۔ قانون کی اہم دفعات کے بموجب وظیفہ سے کوئی بھی رقم عدالت کے حکم سے ہی منہا نہیں کی جاسکتی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT