Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پنشن کے عمل کو آن لائن بنانے کالزوم

پنشن کے عمل کو آن لائن بنانے کالزوم

مرکزی حکومت کے تمام محکمہ جات کو احکام ، تاخیر پر قابو پانے کی مساعی
نئی دہلی ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے اپنے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وظیفوں سے متعلق تمام کیسیس کو لازمی طورپر آن لائن نظام سے مربوط کریں تاکہ اس عمل کو مزید شفاف بناتے ہوئے اس میں ہونے والی تاخیر پر قابو پایا جاسکے ۔ حکومت کے اس اقدام سے مرکزی ملازمین کو وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد ضابطہ کی بروقت کارروائی اور رقومات کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔ وزارت اُمور ملازمین ، وظائف و عوامی شکایات نے مرکزی حکومت کے تمام محکمہ جات کے معتمدین کو احکام جاری کئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وظائف کے تمام کیسس کی آن لائن یکسوئی کو یقینی بنائیں۔ اس وزارت نے انے حکمنامہ میں کہا ہے کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ تفصیلی احکام اور رہنمایانہ خطوط کے باوجود وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ملازمین کی کثیرتعداد کو بروقت فوائد اور وظیفہ کی ادائیگی کے احکام حاصل نہیں ہورہے ہیں۔ ملازمین کو وظیفہ پر سبکدوشی کے فوائد کی فراہمی میں ہونے والی تاخیر پر قابو پانے کیلئے ایک آن لائن سٹم ’’بھوشیا‘‘ متعارف کیا گیا ہے جس سے وظیفہ کی آن لائن منظوری اور ادائیگی کی تفصیلات کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ملازمین اور انتظامی حکام بھی وظیفہ کے کیسیس کے ہر مرحلہ پر ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT