Friday , May 26 2017
Home / دنیا / پنٹگان ’’ٹرمپ ٹاور‘‘میں کرائے پر جگہ حاصل کر نے کیلئے کوشاں

پنٹگان ’’ٹرمپ ٹاور‘‘میں کرائے پر جگہ حاصل کر نے کیلئے کوشاں

واشنگٹن ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام )امریکی وزارت دفاع (پنٹگان) نے  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں کرائے پر جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ جگہ ان عسکری اہل کاروں اور ان کے سامان کے لئے مخصوص ہوگی جو امریکی صدر کے ٹرمپ ٹاور میں قیام کے دوران ان کے ساتھ ہوں گے۔ٹرمپ روزانہ  نیویارک میں اپنے ٹاور آنے جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جب کہ خاتون اول ملانیا اور ان کا بیٹا بیرن دونوں پہلے ہی ٹرمپ ٹاور میں رہ رہے ہیں۔امریکی صدر کے ساتھ چوبیس گھنٹے عسکری اہل کاروں کا ایک گروپ رہتا ہے بالخصوص اس میں نیوکلیئر کوڈز کا پیک تھامے رکھنے والے اہل کار بھی شامل ہیں جن کے ذریعہ صدر چند لمحوں کے اندر نیوکلیئر حملے کو ممکن بنا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT