Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پنچایت راج انجینئرنگ شعبہ آن لائن کرنے کا فیصلہ

پنچایت راج انجینئرنگ شعبہ آن لائن کرنے کا فیصلہ

تربیتی کیمپ کی تجویز ، ماہرین اکاونٹس کی خدمات سے بھی استفادہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ نے محکمہ پنچایت راج کے شعبہ انجینئرنگ میں آن لائن اکاونٹنگ طریقہ کار پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ پنچایت راج کے انجینئرنگ شعبہ میں انجام دیئے جانے والے کارناموں اور تفصیلات کو آن لائن درج کیا جائے گا ۔ ذرائع کے بموجب محکمہ پنچایت راج کے شعبہ انجینئرنگ میں آن لائن اکاونٹنگ طریقہ کار کو رائج کرتے ہوئے انجینئرنگ شعبہ میں انجام دئیے جانے والے کاموں کی نشاندہی ، کاموں کی منظوری ، مختص کردہ فنڈس ، صرف کئے جانے والے فنڈس کی تفصیلات کے علاوہ دیگر تمام تفصیلات آن لائن اکاونٹنگ سسٹم پر درج کی جائیں گی ۔ مذکورہ طریقہ کار پر عمل آوری کی غرض سے نیشنل رورل روڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے زیر اہتمام 29 اور 30 جولائی کو راجندر نگر میں واقع تلنگانہ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ میں آن لائن اکاونٹنگ سسٹم پر دو روزہ ’ تربیتی کیمپ ‘ منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں پنچایت راج کے شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے ایکزیکٹیو انجینئرس ، اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرس ، اکاونٹ آفیسرس حصہ لیں گے جنہیں ماہرین اکاونٹس تربیت دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT