Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پنچایت راج میں انجینئرس کے تقررات کا اعلان وزیر پنچایت راج جئے کرشنا راؤ کے احکامات

پنچایت راج میں انجینئرس کے تقررات کا اعلان وزیر پنچایت راج جئے کرشنا راؤ کے احکامات

حیدرآباد۔22 جون (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ پنچایت راج میں اسسٹنٹ انجینئرس جائیدادوں پر تقررات کے لئے منتخبہ امیدواروں میں وزیر پنچایت راج مسٹر جے کرشنا رائو نے احکامات تقررات حوالہ کئے اس موقع پر مسٹر جے کرشنا رائو وزیر پنچایت راج نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر گائوں کو سڑک کی سہولت فراہم کرے گی اور جن پنچایت دفاتر کے لئے مستقل عمارتیں نہیں ہیں ان پنچایتوں کے لئے نئی عمارتیں تعمیر کرکے ان عمارتوں میں پنچایت دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کی قیادت میں ریاست تلنگانہ تیز رفتاری کے ساتھ ترقی حاصل کررہی ہے اور بالخصوص محکمہ پنچایت راج کی کاکردگی کو مزید فعال بناتے ہوئے دیہی علاقوں کی صورتحال میں بڑے پیمانے پر سدھار لایا جارہا ہے ہر جگہ نئی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں اور دیہاتوں میں بھی صفائی وغیرہ پر اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ مسٹر جے کرشنا رائو نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ انجینئرس (AE) عہدوں پر تقررات کے سلسلہ میں منتخبہ امیدواروں کو تین ماہ تک محکمہ جاتی ٹریننگ دی جائے گی اور پھر بعدازاں انہیں مختلف منڈلوں وغیرہ پر تعینات کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT