Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پنچایت ممبر کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاج

پنچایت ممبر کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاج

سلطان پور (اترپردیش) ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ بلدیرال میں آج نامعلوم اشرار کی جانب سے ایک پنچایت ممبر کو گولی مارکر ہلاک کردینے کے بعد اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ہجوم نے ولی پور پولیس آوٹ پوسٹ اور ایک موٹر سیکل کو نذر آتش کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 10.15 بجے ولی پور گاؤں میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے پنچایت رکن 53 سالہ جمیل احمد کوگولی مارکر فرار ہوگئے جس پر برہم دیہاتیوں نے پولیس چوکی کو آگ لگادی اور ہجوم پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس شیل داغنے کے بعد ایک کانسٹبل کی موٹر سیکل کو بھی نذر آتش کردیا گیا ۔ پرتشدد احتجاج کے بعد سینئر پولیس عہدیدار اضافی فورس کے ساتھ ولی پورہ گاؤں پہنچ گئے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ قتل کا یہ واقعہ پرانی خصومت کا نتیجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT