Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / پنڈت روی شنکر یونیورسٹی کی شائستہ کو 7 گولڈ میڈل

پنڈت روی شنکر یونیورسٹی کی شائستہ کو 7 گولڈ میڈل

رائے پور۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  پنڈت روی شنکر یونیورسٹی کے 23 ویں کانوکیشن میں بیٹیوں نے اپنے والدین، اور معاشرے کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ بھلائی کی شائستہ نے وہ کر دکھایا ، جس سے اس کے والدین کی آنکھوں سے خوشی کے اشک چھلک آئے۔بھلائی کی شائستہ پروین نے بی ایس سی میں یونیورسٹی ٹاپ کرکے 7 گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ شائستہ نے کہا کہ آج جو بھی اسے مقام ملا ہے ، ان کی والد کی وجہ سے ملا ہے۔ والد نے ہمیشہ اس کی پڑھائی کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ ہمیشہ بیٹوں کی طرح محبت دی۔شائستہ کے والد غوث محمد کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی کوئی لڑکی کالج نہیں گئی ، لیکن انہوں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو اعلی تعلیم دلوائیں گے۔ تعلیم سے ہی قوم اور ملک کی ترقی کی جا سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ 9 مئی کو پنڈت روی شنکر یونیورسٹی میں 23 واں جلسہ تقسیم اسناد ہوا، جس 55 طالب علموں کو 106 گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس میں سے 44 لڑکیوں نے گولڈ پر قبضہ جمایا ہے۔ وہیں 109 طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی اور 53 ہزار طالب علموں کو ڈگری سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT