Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / پنڈت نہرو کی خدمات ناقابل فراموش : راجناتھ

پنڈت نہرو کی خدمات ناقابل فراموش : راجناتھ

نظریاتی اختلافات کے باوجود پہلے وزیراعظم ہند کو بھرپور خراج
نئی دہلی۔ 14نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود اور قوم کی تعمیر کیلئے ان کے عزائم اور ارادوں پر کوئی شبہ نہیں کرسکتا ۔ انھوں نے پنڈت نہرو کی 125 ویں یوم پیدائش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان (نہرو) کی پالیسیوں سے شدید اختلافات ہے لیکن ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کے بلند عزائم پر انگشت نمائی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ نہرو کو وہ سیاسی آئینہ میں ایک کانگریسی کی حیثیت سے نہیں بلکہ ہمیشہ قومی نقطہ نظر سے دیکھتے آئے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ پنڈت نہرو جیسے لیڈروں کی گرانقدر خدمات کی بدولت ہندوستان میں آج ایک کارکرد پارلیمنٹ، فعال بیوروکریسی ( افسرشاہی)، آزاد عدلیہ اور بے باک صحافت کا وجود ہے اور پنڈت نہرو جیسے لیڈروں کی وجہ سے ہندوستان آج دنیا میں ایک بڑی جمہوریت بن کر ابھرا ہے اور اب جمہوریت کی کامیابی کا جشن منارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو کی دوراندیشی اور فہم و فراست کے باعث بھِلائی (چھتیس گڑھ) اور رورکیلا میں بڑی صنعتوں اور آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے تعلیمی ادارے اور ایٹمی پلانٹس قائم کئے گئے ۔ اگرچہ نہرو کو ملک میں زرعی شعبہ کی اہمیت کا علم تھا لیکن انھوں نے صنعتوں کے قیام پر بھی خاطر خواہ توجہ دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT