Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پنکج اڈوانی 6 ریڈبال اسنوکر کے ورلڈ چمپئن برقرار

پنکج اڈوانی 6 ریڈبال اسنوکر کے ورلڈ چمپئن برقرار

کراچی ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پنکج اڈوانی ورلڈ 6 ریڈبال اسنوکر میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہاں جاری عالمی 6 ریڈبال اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں انھوں نے عالمی امیچر چمپئن چین کے ین بنگ تاؤ کو 2 کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دے دی۔30 سالہ اڈوانی نے فائنل کا آغاز پراعتماد انداز میں کرتے ہوئے 3-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ اُن کے 15 سالہ حریف نے چوتھے فریم میں 66 کی کلیئرنس کھیل کر یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ یہ فائنل یکطرفہ نہیں ہوگا۔انھوں نے پانچواں فریم بھی جیتا لیکن اس کے بعد وہ اڈوانی کے وسیع تجربے کا مقابلہ نہ کرسکے جنھوں نے لگاتار تین فریمز جیت لیے۔ واضح رہے کہ اڈوانی دنیا کے واحد کیوسٹ ہیں جنھیں عالمی امیچر اسنوکر اور عالمی6 ریڈبال اسنوکر کے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ بلیئرڈز کی عالمی چمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال سیمی فائنل میں ہارگئے۔

TOPPOPULARRECENT