Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / پنیراسیلوم کیمپ میں ایک رکن اسمبلی اور 4 ایم پیز شامل

پنیراسیلوم کیمپ میں ایک رکن اسمبلی اور 4 ایم پیز شامل

ششی کلا کی ریزارٹ میں حامیوں سے ملاقات ، آج احتجاج کا اعلان ، گورنر کو مکتوب

چینائی ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹاملناڈو میں اوپنیرا سیلوم کیمپ کو اس وقت ایک نیا حوصلہ ملا جب ایک رکن اسمبلی اور چار پارٹی ارکان پارلیمنٹ نے وی کے ششی کلا کیمپ سے انحراف کرتے ہوئے اپنا موقف تبدیل کرلیا ۔ ششی کلا نے اپنے حامی ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد بحیثیت چیف منسٹر ٹاملناڈو حلف برداری میں تاخیر کے خلاف کل احتجاج کرنے کی دھمکی دی ۔ انا ڈی ایم کے رکن اسمبلی و وزیر ثانوی تعلیم کے پانڈیا راجن اور دیگر چار ارکان پارلیمنٹ پی آر سندرم ، کے انوک کمار ، ویانیا اور ستیمبا پارٹی کیڈر کے دباؤ اور عوامی احساسات کو ملحوظ رکھتے ہوئے چیف منسٹر کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں ۔ پنیرا سیلوم کی تائید کا اعلان کیا ۔ پارٹی کے سینئیر لیڈر ترجمان اور ایم جی آر کابینہ میں وزیر سی پونیان نے رات دیر گئے پنیرا سیلوم کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی تائید کا اعلان کیا ۔

وفاداری کی تبدیلی کے بعد پنیرا سیلوم کیمپ میں ارکان اسمبلی کی تعداد خود انہیں شامل کرتے ہوئے 7 ہوگئی ۔ 235 رکنی ٹاملناڈو اسمبلی میں انا ڈی ایم کے ارکان کی تعداد 135 ہے ۔ سابق وزیر ایم ایم راجندر پرساد نے بھی چیف منسٹر کیمپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ششی کلا نے پارٹی میں جاری انحراف کو دیکھتے ہوئے اسے روکنے کے مقصد سے سیدھے لکثرری ریزارٹ پہنچ گئیں ۔ جہاں سے ایک سو کیلو میٹر دور واقع اس تفریح گاہ میں پارٹی ارکان اسمبلی کو گزشتہ تین دن سے رکھا گیا ہے ۔ ششی کلا کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد کے این سین گوٹیان نے جنہیں پریسڈیم چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام ارکان نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ ( ششی کلا ) چیف منسٹر بننے تک اپنی تائید و حمایت جاری رکھیں گے ۔ ششی کلا نے جو اب تک انتظار کرنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے تھیں کہا ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں اور کل ہم احتجاج کریں گے ۔ قبل ازیں انہوں نے  آج گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے تاکہ اُن کے سامنے اپنے تائیدی  ایم ایل ایز کو پیش کیا جاسکے۔ ششی کلا نے کہاکہ اُن کا ماننا ہے گورنر دستور اور جمہوریت کی بالادستی اور ٹاملناڈو کے مفاد کو بچانے کے لئے فوری عمل کریں گے۔ گورنر کو مکتوب میں ششی کلا نے یاد دلایا کہ وہ اپنے سینئر وزراء کے ہمراہ 9 فروری کو اُن سے ملاقات کرچکی ہیں اور پارٹی ایم ایل ایز کا مکتوب حوالہ کیا تھا جو اُنھیں لیڈر کے طور پر منتخب کرنے کی اطلاع دیتا ہے۔ اُنھوں نے گورنر کو بتایا کہ تب وہ معقول وضاحت پیش کرچکی ہیں کہ اُنھیں تشکیل حکومت کی دعوت دی جائے کیوں کہ وہ قطعی اکثریت کی حامل ہیں۔ اِس کے علاوہ اصل مکتوب اور اُنھیں انا ڈی ایم کے مقننہ پارٹی لیڈر کے طور پر منتخب کرنے والی قرارداد کی نقل بھی پیش کی گئی ہے۔

سبرامنیم سوامی کی گورنر سے ملاقات
چینائی ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹاملناڈو میں غیر یقینی ٹاملناڈو میں غیر یقینی سیاسی حالات کے دوران سینئیر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کی ۔ راج بھون کے ذرائع نے اسے خیر سگالی ملاقات قرار دیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT