Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / پوتن ، تھریسا تعلقات بہتر بنانے پر رضامند

پوتن ، تھریسا تعلقات بہتر بنانے پر رضامند

ماسکو۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مستقبل قریب میں ملاقات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیاہے ۔روسی صدر دفتر کریملن نے اطلاع دی کہ دونوں قائدین آئندہ ماہ چین میں ہونے والی جی 20 ممالک کی کانفرنس میں حصہ لیں گے اور جولائی میں تھریسا مے کے وزیر اعظم بننے کے بعد دونوں قائدین پہلی بار ملاقات کریں گے ۔اس نے بتایا کہ پوتن اور تھریسا نے دونوں ممالک کے درمیان انٹلیجنس اطلاعات کے تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا کی ترجمان نے بتایا کہ دونوں قائدین دہشت گردی اور فضائی سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میںبھی اتفاق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیا اور مختلف تنازعات کابات چیت کے ذریعے حل ہونے کی امید ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT