Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پوتے پلی جاترا میں پولیس کا معقول بندوبست

پوتے پلی جاترا میں پولیس کا معقول بندوبست

کوڑنگل۔4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سمبرس پیٹ میں پولے پلی مقام پر ہر سال ایلماں جاترا بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے ۔ سرکل انسپکٹر پولیس وشوا پرساد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے مدنظر بدنظمی پر قابو پانے کیلئے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے ۔ فاضل عہدیدار نے بتایا کہ ڈی ایس پی کی زیرنگرانی تین سرکل انسپکٹرس ‘ 12سب انسپکٹرس ‘ ہیڈ کانسٹبلس ‘ ایک سو پولیس جوان ‘ 15 خاتون پولیس کانسٹبلس اور 75ہوم گارڈس کومتعین کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں انکشاف کیا گیا کہ مجمع پر خاص نظر رکھنے کیلئے خصوصی پولیس ٹیمیں گلبرگہ اور شولہ پور سے بھی وہاں کی پولیں کو متعین کیا جارہا ہے ۔ جاترا میں مٹکہ ‘جوا جیسے ممنوعہ مشغلوں میں ملوث لوگوں پر خاص توجہ مرکوز رہے گی ۔ کسی بھی قسم کے مسائل درپیش ہوں تو فوری پولیس سے رجوع ہونے کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT