Friday , August 18 2017
Home / تفریح / پوجا بھٹ کی زیر ہدایت فلم ’’جسم 3 ‘‘ کی شوٹنگ

پوجا بھٹ کی زیر ہدایت فلم ’’جسم 3 ‘‘ کی شوٹنگ

ممبئی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اداکارہ و فلمساز پوجا بھٹ نے ہیجان انگیز فلم ’’ جسم 3 ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ فلم ’ جسم 3 ‘ سابق دو فلموں سے بھی زیادہ بے باک رہے گی ۔ جس میں ایک خاتون اور 3 مردوں کو پیش کیا جائے گا ۔ پوجا بھٹ نے بتایا کہ ’ جسم 3 ‘ کی شوٹنگ جاریہ سال مکمل کرلی جائے گی ۔ لیکن اس کی نمائش آئندہ سال 2017 میں کسی بھی وقت کی جائے گی اور یہ فلم کو سب سے زیادہ بے باک بنایا جائے گا جو کہ عصر حاضر کے رجحانات سے ہم آہنگ رہے گی ۔ قبل ازیں سال 2003 میں پیش کردہ فلم جسم میں بی پاشاہ باسو اور جان ابراہام اور سال 2013 کی فلم جسم 2 میں فحش اداکارہ سنی لیون نے اداکاری کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سنسر بورڈ کی تحدیدات کی پرواہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT