Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پوسٹ میٹرک اسکالرشپس ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

پوسٹ میٹرک اسکالرشپس ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔/19 نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے سال 2015-16 کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 15ڈسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اقلیتی و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے یہ توسیع کی گئی اور اس سلسلہ میں سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ نے احکامات جاری کئے۔ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کی فریش اور رینول کی درخواستیں 15 ڈسمبر تک قبول کی جائیں گی۔ طلباء telanganaepass.cgg.gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کے سلسلہ میں طلباء کو دشواری کے بعد مختلف گوشوں سے تاریخ میں توسیع کیلئے حکومت سے نمائندگی کی گئی تھی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے اقلیتی طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT