Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی تاریخ میں توسیع کا امکان

پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی تاریخ میں توسیع کا امکان

محکمہ اقلیتی بہبود کو فائل روانہ کرنے ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت
حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے اقلیتی طلباء کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید 10دن کی توسیع کا امکان ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کو ہدایت دی کہ تاریخ میں توسیع کی فائیل حکومت کو روانہ کریں۔ انہوں نے سکریٹری اور منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن کو عوام کی جانب سے موصولہ نمائندگیوں پر توجہ مبذول کرائی اور کہا چونکہ گزشتہ ہفتہ طویل سرکاری تعطیلات رہیں لہذا اقلیتی طلباء کو اس مدت میں درخواستیں داخل کرنے میں دشواری ہوئی لہذا کم از کم دس دن کی توسیع کی جانی چاہیئے۔ طلباء اور سرپرستوں نے اس بات کی شکایت کی کہ گزشتہ تین دن سے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی اسکالر شپ سے متعلق ویب سائیٹ غیر کارکرد ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت کے بعد سکریٹری سید عمر جلیل نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ کل تک متعلقہ فائیل روانہ کریں تاکہ چیف منسٹر کی منظوری حاصل کی جاسکے۔ آخری تاریخ میں دس دن کی توسیع سے اقلیتی طلباء کو سہولت فراہم ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT