Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پولاورم پراجکٹ مرکز کے حوالے کرنے آمادگی : چندرابابو نائیڈو

پولاورم پراجکٹ مرکز کے حوالے کرنے آمادگی : چندرابابو نائیڈو

وجئے واڑہ 25 اگسٹ (آئی این این) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے آج کہاکہ ریاستی حکومت پولاورم پراجکٹ کے کام مرکز کے حوالے کرنے تیار ہے۔ اُنھوں نے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تیزی سے اِس پراجکٹ کو پایہ تکمیل کو پہنچایا جارہا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اگر ریاستی حکومت یہ پراجکٹ مرکز کے حوالہ کردے تو مرکز کو 1700 کروڑ روپئے دینے ہوں گے۔ چیف منسٹر نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی پر ریاست کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں تلگودیشم حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT