Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کے خلاف احتجاج لوک سبھا سے بیجو جنتادل ارکان کا واک آؤٹ

پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کے خلاف احتجاج لوک سبھا سے بیجو جنتادل ارکان کا واک آؤٹ

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): بیجو جنتادل کے ارکان نے آج پولاورم پراجکٹ پر مرکز کے تیقنات سے وزیر فینانس ارون جیٹلی کی روگردانی کے خلاف لوک سبھا سے واک آوٹ کردیا جب کہ اس پراجکٹ پر اڈیشہ کو شدید اعتراض ہے ۔ ارون جیٹلی نے جیسے ہی فینانس بل پر بحث پر اپنا جواب پیش کردیا تلگو دیشم ارکان نے آندھرا پردیش کے لیے مالیاتی خسارہ کی پابجائی کا مطالبہ اور ریاست کے لیے مزید فنڈس مختص کرنے کا اصرار کیا ۔ جس پر اڈیشہ میں برسر اقتدار بیجو جنتادل ارکان نے بھی ان کی ریاست کے لیے بھی خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ تاہم ارون جیٹلی نے پولاورم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا پراجکٹ ہے جس پر اڈیشہ نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پراجکٹ کی تعمیر سے اس کے علاقے زیر آب آجائیں گے ۔ اور یہ اصرار کیا ہے کہ مرکزی حکومت ، آندھرا پردیش کے عہد پر کاربند رہنے کے لیے پابند کرے ۔ دریں اثنا بی جے ڈی کے بھارتر ہری مہتاب نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ بظاہر وہ پراجکٹ کے خلاف حکومت اڈیشہ کے اقدام کا تذکرہ کررہے تھے ۔ جس پر وزیر فینانس جیٹلی نے کہا کہ اڈیشہ کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا اور آندھرا ایکٹ سے انحراف نہیں کیا جائے گا ۔
ان کے جواب سے غیر مطمئن بی جے ڈی ارکان نے ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT