Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / پولاورم پراجیکٹ کیلئے 1981 کروڑ روپئے جاری

پولاورم پراجیکٹ کیلئے 1981 کروڑ روپئے جاری

نئی دہلی 26 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی حکومت نے آج آندھرا پردیش میں پولاورم پراجیکٹ کیلئے 1981 کروڑ روپئے نبارڈ کے ذریعہ جاری کردئے ۔ یہ رقم پراجیکٹ کی فنڈنگ کیلئے مرکز کی امداد کے طور پر جاری کی گئی ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہمہ مقصدی پولاورم پراجیکٹ آندھرا پردیش کی لائیف لائین کی طرح ہے اور اس سے کسی دوسری ریاست کو کوئی نقصان نہیں ہونے والا ہے ۔ اس تقریب میں نبارڈ نے ریاستی حکومت کیلئے 1981 کروڑ روپئے کا چیک جاری کردیا ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اگر اس پراجیکٹ کے تعلق سے کسی کو کوئی غلط فہمیاں یا اندیشے ہیں تو انہیں دور کردیا جائیگا ۔ اوڈیشہ نے مبینہ طور پر اس پراجیکٹ کے ڈیزائین کے تعلق سے اعتراض کیا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پراجیکٹ آندھرا پردیش کی لائیف لائین ہے اور اس سے کسی بھی ریاست کو کوئی نقصان نہیں ہونے والا ہے ۔ اس پر کسی کو کوئی اندیشے ہیں تو ان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دور کیا جائیگا ۔ تقریب میں آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT