Wednesday , March 29 2017
Home / شہر کی خبریں / پولاورم پروجیکٹ کے کنکریٹ کا کام 30 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

پولاورم پروجیکٹ کے کنکریٹ کا کام 30 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 19؍دسمبر (یو این آئی)۔ آندھرا پردیش حکومت نے اس ماہ کی 30 تاریخ سے پولاورم پروجیکٹ کے کنکریٹ کے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولاورم پروجیکٹ کے تعمیری کاموں پر ہفتہ واری جائزہ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اس سلسلہ میں یہ فیصلہ کیا۔ انھوں نے وجے واڑہ میں واقع اپنے دفتر سے پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر حکام کو ہدایت دی کہ معیار کو یقینی بنایا جائے ، کیونکہ پروجیکٹ کی تعمیر اب اہم مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے ۔ انھیں بتایا گیا کہ حکومت کو اس ماہ کی 25 تاریخ تک پروجیکٹ کے لئے نبارڈ سے فنڈس پر وضاحت سامنے آجائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT