Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پولش باکسر کا وجیندر کو ہرانے کا عزم

پولش باکسر کا وجیندر کو ہرانے کا عزم

بولٹن ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وجیندر سنگھ کے ناقابل شکست سلسلے کا اختتام کردینے کے تعلق سے پُراعتماد پولینڈ کے اینڈریج سولڈرا نے آج کہا کہ انڈین باکسنگ اسٹار کا اب تک ’’آسان سفر‘‘ رہا ہے اور جمعہ آنے دیں وہ اپنی چھٹی پروفیشنل فائٹ میں حیرت زدہ ہونے والے ہیں۔ سدرن پولینڈ میں نووی ساز کے ساکن مڈل ویٹ باکسر نے کہا کہ اُن کی قسمت میں ہے کہ وجیندر کو شکست دیں۔ وجیندر اور سولڈرا کا مقابلہ بولٹن کے ماکرن اسٹیڈیم پریمیر سوئٹ میں ہوگا۔ سولڈرا کو تجربے کے معاملے میں وجیندر پر برتری ہے جیسا کہ وہ انڈین اسٹار کے 14 کے مقابل 81 راؤنڈز کھیل چکے ہیں اور 12-3-1 کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ برطانیہ میں پولش باکسر کی یہ پہلی فائٹ رہے گی اور وہ کہتے ہیں کہ جمعہ کو وجیندر کیلئے معاملہ ڈراؤنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT