Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پولش کوہ پیما پاکستانی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ

پولش کوہ پیما پاکستانی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ

اسلام آباد، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود گاشر برم دوم نامی پہاڑی چوٹی کو سر کرنے والے 27 سالہ پولش کوہ پیما اولیک اوسٹروسکی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ کوہ پیما گاشر برم دوم کو سر کرنے کی مہم میں پولش ٹیم کا حصہ تھے، جس کی بلندی 8 ہزار 35 میٹر ہے اور یہ دنیا کی 13ویں بلند پہاڑی چوٹی ہے۔ ایلپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے پولش کوہ پیما کے خراب موسم کے باعث لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اے سی پی کے پریس سکریٹری قرار حیدری کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو ہفتے کے روز اولیک اپنے ٹیم ممبر پیوٹر سینگروسکی کے ساتھ اسکیز کرتے ہوئے کیمپ دو سے ایک کی جانب آ رہے تھے کہ شاید پہاڑی درہ میں گر گئے جبکہ پیوٹر کیمپ واپس آنے میں کامیاب ہو گیا۔ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر اس علاقے میں پرواز نہیں کر سکتا، اسی لئے کوہ پیما کی تلاش کے ابتدائی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز پولش کوہ پیماؤں کی امدادی ٹیم جس میں خاتون کوہ پیما کینگا بارانوہسکا اور تین مددگار بھی شامل ہیں، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ قرار حیدری کا کہنا ہے کہ سرچ ٹیم کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والے پولش کوہ پیما وہ واحد کوہ پیما ہیں جو رواں سال بیروڈ پیک کو سر کرنے کی مہم میں کامیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT