Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پولٹیکل ا سکول جالندھر میں داخلوں کا آغاز

پولٹیکل ا سکول جالندھر میں داخلوں کا آغاز

ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر، یکم جولائی سے تعلیم کا آغاز

حیدرآباد۔9اپریل (سیاست نیوز) پولیٹیکل اسکول بیاچ 2017-18کے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے اور ٹریننگ اسکول فار پولیٹیکل انٹرنس ٹو پولیٹکس ‘ جالندہر پنجاب نے داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ملک کے سیاسی مستقبل کو بہتر بنانے اور دستور کے تحفظ کیلئے ملک میں قابل اور ماہر سیاستدانوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس کورس میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور اس کورس میں داخلہ کے لئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 15مئی 2017رکھی گئی ہے۔ ایک سالہ کورس کے دوران امیدوار کو مختلف سیاسی امور اور ذمہ داریوں کے علاوہ عوام کے حقوق اور دستور میں فراہم کردہ اختیارات سے واقف کروایا جائے گا اور داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کی جانب سے ان کے اپنے منتخب کردہ حلقہ کا بنیادی سروے کرنا لازمی ہوگا۔ سرگرم سیاست میں نوجوانوں کی حصہ داری میں اضافہ کے لئے شروع کئے جانے والے اس کورس کا مقصد نوجوانوں میںتقریری صلاحیتوں کو ابھارنے کے علاوہ اخلاقیات کے فروغ کے ساتھ متبادل علوم کی فراہمی ہے۔ اس کورس میں داخلہ کیلئے امیدوار کا ڈگری کامیاب ہونا لازمی ہے اور جو طلبہ ڈگری سال آخر کے متعلم ہیں وہ بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں یکم جولائی 2017تک 30سال سے زائد عمر نہیں ہونی چاہئے۔ پسماندہ طبقات اور سیاسی طور پر نظر انداز کردہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے تعلیم اور عمر کی شرط میں رعایت موجود ہے۔ اس ایک سالہ کورس کیلئے 2لاکھ فیس تعین کی گئی ہے جس میں طعام و رہائش کے علاوہ تعلیمی اخراجات شامل ہیں۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جانب سے تیار کردہ کورس کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی اس تعلیم کے دوران طلبہ کو ایک سال میں پارلیمنٹ کا مطالعاتی دورہ‘ تمثیلی پارلیمنٹ کا انعقاد‘ خصوصی لکچرس‘ تحقیقی مطالعہ کا موقع حاصل رہے گا۔ مستحق طلبہ کو اسکالر شپس بھی فراہم کی جائیں گی۔ یکم جولائی2017سے ایک سالہ رہائشی کورس کا عملی آغاز ہوگا اور اس کورس میں 50فیصد خواتین کو لازمی داخلہ فراہم کیا جائے گا۔ انگریزی اور ہندی زبان پر مشتمل اس کورس میں داخلہ کے حصول کے لئے خواہشمند [email protected] پر ای میل کرتے ہوئے درخواست فارم منگوا سکتے ہیں یا مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 09868099669,9868664446پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اس کورس میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اپنے درخواست فارم روانہ کردیں تاکہ تنقیح کے بعد انہیں قبل از وقت مطلع کیا جاسکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT