Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس اسٹیشن میں سانپ ، ملازمین دوڑ پڑے

پولیس اسٹیشن میں سانپ ، ملازمین دوڑ پڑے

حیدرآباد 23جون (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کل شب بن بلائے مہمان سے سنسنی پھیل گئی اور پولیس ملازمین خوف کے عالم میں دوڑ پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن میں اچانک بڑا سانپ دیکھا گیا جس کی موجودگی سے ملازمین پولیس میں سنسنی پھیل گئی اور ملازمین پولیس پولیس اسٹیشن سے باہر نکل پڑے ۔ بعد ازاں پولیس نے فرینڈس اسنیک سوسائٹی کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد سوسائٹی کے ارکان یہاں پہونچے اور اس بڑے سانپ کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے ۔ اس کے بعد پولیس ملازمین نے راحت کی سانس لی ۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ سانپ کہاں سے پولیس اسٹیشن آیا ۔

TOPPOPULARRECENT