Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / پولیس اسٹیشن پر حملہ، 4 افسران ہلاک

پولیس اسٹیشن پر حملہ، 4 افسران ہلاک

نیروبی، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ جنگجو نے جو صومالیہ کے الشباب ملیٹری گروپ کے لئے لوگوں کی بھرتی کرتا تھا اور جس سے مغربی کینیا کے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی تھی آج یہاں ایک محافظ سے ہتھیار چھیننے کے بعد کم سے کم چار افسروں کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ یوگانڈا کی سرحد کے قریب کاپنگوریا پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ الشباب نے حالیہ برسوں میں کینیا کے خلاف سلسلہ وار حملے شروع کئے ہیں اور اس میں اس کے لئے وہ مقامی رنگروٹوں کا استعمال کررہا ہے ۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد کینیا کے فوجی دستوں کو جو الشباب سے لڑنے والی ایک افریقی فوج کا حصہ ہیں ، صومالیہ سے باہر نکالنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT