Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس اور متوفی خاتون کے ارکان خاندان کے درمیان ہاتھا پائی

پولیس اور متوفی خاتون کے ارکان خاندان کے درمیان ہاتھا پائی

محبوب نگر۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قبل از مرگ بیان قلمبند کرنے پولیس کی تاخیر سے آمد پر متوفی خاتون کے ارکان خاندان نے پولیس سے ہاتھا پائی کی۔ تفصیلات کے بموجب محبوب نگر کے قلعہ گھن پورہ کی ایک خاتون نے کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جسے شدید زخمی حالت میں مستقر محبوب نگر کے سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا گیا۔ تاہم وہ فوت ہوگئی۔ خاتون کا بیان قلمبند کرنے کیلئے گھن پور پولیس سرکاری دواخانہ پہنچی تو ہاسپٹل کے آؤٹ پوسٹ پر ارکان خاندان اور پولیس میں شدید بحث تکرار ہوئی نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی۔ دریں اثناء ٹو ٹاؤن پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔ متوفی خاتون کے والدین کو شبہ ہے کہ اس نے خودکشی نہیں کی بلکہ شوہر نے ہی اس کا قتل کردیا ہوگا، ان دونوں کے بیچ جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

جھگڑے میں مداخلت پر
خاتون زخمی
کوبیر۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس عبدالرحیم کی اطلاع کے بموجب مالیگاؤںکے متوطن دو افراد بشمول ایک خاتون پڑوسی کاشتکار کے کھیت میں کسی کام سے گزررہے تھے انہوں نے دیکھا کہ کھیت کا مالک تین افراد سے بحث و تکرار کررہا ہے بحث و تکرار کے بعد لڑائی جھگڑے کا آغاز ہوگیا۔ مالیگاؤں کی خاتون نے مداخلت کی تو انہوں نے خاتون پر حملہ کرکے اس کے سر کو زخمی کردیا۔ پولیس کو اطلاع دینے پر حملہ آوروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT