Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس اور پریس رپورٹر ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

پولیس اور پریس رپورٹر ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے 5 رکنی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جس نے خود کو ٹاسک فورس پولیس اور پریس رپورٹر ظاہر کرتے ہوئے ایک سافٹ ویئر انجنیئر روی کمار دیوی ریڈی کو لوٹ لیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سافٹ ویئر انجنیئر کی ماں علیل ہونے کے سبب اس نے ہوٹل ستارا میں کرایہ پر کمرہ حاصل کیا تھا اور اپنے رشتہ داروں کو وہاں پر رکھا تھا ۔ /29 نومبر کو بھانو پرکاش اور اس کے دیگر ساتھیوں سائی رام ، پی ہیمنت کمار ، جی سندیپ ریڈی اور کے ونود کمار نے ہوٹل ستارا کے ایک کمرے میں داخل ہوکر خود کو ٹاسک فورس پولیس ظاہر کرتے ہوئے کمرہ میں موجود افراد کے طلائی چین ، انگوٹھی اور دیگر اشیاء بشمول اے ٹی ایم کارڈس لوٹ لئے تھے ۔ مذکورہ ٹولی نے لوٹے گئے اے ٹیم ایم کارڈ کی مدد سے ایک لاکھ  85 ہزار رقم بھی اے ٹی ایم سے حاصل کرلی ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضے سے 3 لاکھ 80 ہزار نقد رقم ، ایک لکژری کار ، موٹر سائیکل ، 5 موبائیل فون اور مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ اے سی پی مسٹر وینکٹیشورلو نے مزید بتایا کہ مذکورہ ٹولی خود کو ٹاسک فورس پولیس اور پریس رپورٹر ظاہر کرتے ہوئے کئی وارداتیں انجام دی ہیں اور اس ٹولی کا سرغنہ کے بھانو پرکاش ہے جس کے خلاف سابق میں بنجارہ ہلز ، ایس آر نگر کے علاوہ سائبر آباد کے پیٹ بشیر آباد اور بیگم پیٹ پولیس میں بھی مقدمہ درج کئے گئے تھے ۔ بھانو پرکاش قحبہ گری کے کاروبار میں بھی ملوث ہے اور اس سلسلے میں بھی اس کے خلاف سابق میں کارروائی کی جاچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT