Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس اکیڈیمی کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ مدعو کئے جانے پر خوشی

پولیس اکیڈیمی کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ مدعو کئے جانے پر خوشی

لفٹننٹ گورنر یڈوچری کرنا بیدی کا ڈائرکٹر اکیڈیمی ارونا بہوگنا سے اظہار تشکر
حیدرآباد /10 جنوری ( پی ٹی آئی ) پڈوچیری کی لفٹننٹ گورنر کرن بیدی نے آج یہاں نیشنل پولیس اکیڈیمی NPA میں پولیس اسپورٹس میٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ انہیں 35 سال میں اس طرح کے ایک ایونٹ میں پہلی مرتبہ مدعو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے شکتی مان 35 ویں آل انڈیا پولیس یکوسٹرین چیمپین شپ کی اختتامی تقریب میں انہیں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کرنے پر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کی ڈائرکٹر ارونا بہوگنا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا وہ ( ارونا بہوگنا ) پہلی ڈائرکٹر ہیں جنہوں نے نیشنل پولیس اکیڈیمی میں اس طرح کی کسی تقریب ، کسی ایونٹ میں مجھے گذشتہ 35 سال کی سرویس میں مدعو کیا ہے ۔ اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے ۔ وہ مجھے مدعو کرنے والی پہلی ڈائرکٹر مہیلا اس لئے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ‘‘ کرن بیدی نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح کے ایک ایونٹ کیلئے اکیڈیمی میں مدعو نہیں کئے جانے کی کیا وجوہات ہیں نہیں جانتی ہیں ۔ ملک کی پہلی خاتون آئی پی ایس آفیسر بیدی نے کہا کہ ’’ اس کی کیا وجوہات ہیں میں نہیں جانتی ہوں ، شائد ایک خاتون ڈائرکٹر ایک خاتون عہدیدار کو مدعو کرتی ہے ۔ یہ نہیں معلوم کہ آیا مجھے ایک خاتون کی حیثیت سے یا ایک سرویس اورینٹیشن کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے ۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ مجھے 35 سالہ سرویس کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کی عزت حاصل ہوئی ہے ۔ مجھے اچھا محسوس ہو رہا ہے ۔ این پی اے کو جہاں انہوں نے ہر چیز کی تربیت حاصل کی تھی ۔ اپنی مدرلینڈ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اکیڈیمی ایک ایسا سنٹر آف ایکسیلنس ہے اس طرح کی پولیس اکیڈیمی دنیا میں کہیں نہیں ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس اکیڈیمی میں ان کی ٹریننگ کے دونوں کی یاد تازہ کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT