Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / پولیس بلڈنگ پر کار بم دھماکہ 8 افراد زخمی

پولیس بلڈنگ پر کار بم دھماکہ 8 افراد زخمی

قاہرہ 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جمعرات کی اولین ساعتوں میں ہوئے ایک کار بم دھماکے میں کم و بیش 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جو دراصل محکمہ پولیس کی ایک عمارت کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ صوبہ گلوبیہ میں کئے گئے اس کار بم دھماکہ میں عمارت کے بیرونی حصوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ژینہوا خبررساں ایجنسی نے بھی ایک مقامی ٹی وی رپورٹر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی جس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT