Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پولیس تحویل میں اندرون 8 ماہ 111 اموات

پولیس تحویل میں اندرون 8 ماہ 111 اموات

نئی دہلی ۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس تحویل میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 111 اموات اور پولیس کی اذیت رسانی کے 330 واقعات پیش آئے ہیں ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے تحریری سوال کے جواب میں یہ اعداد و شمار پیش کئے ۔ انھوں نے بتایا کہ یکم ؍ اپریل اور 30 نومبر 2015 ء کے دوران ملک بھر میں 24,916 پولیس مظالم کے واقعات منظرعام پر آئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار قومی انسانی حقوق کمیشن سے حاصل کئے گئے ۔ اس میں بتایا کہ پولیس زمرہ میں جملہ 25,357 درج کئے گئے ہیں جن میں پولیس تحویل میں 111 اموات اور تحویل میں اذیت رسانی کے 330 واقعات کے علاوہ 24,916 دیگر واقعات شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT