Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس تلاشی کے دوران گانجہ کی بھاری مقدار ضبط

پولیس تلاشی کے دوران گانجہ کی بھاری مقدار ضبط

حیدرآباد ۔ 10مئی ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں پولیس نے تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پر گانجہ ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہیکآدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود کے کونگر کلاں میں پولیس  نے ایک کارروائی کے دوران گانجہ کی کثیر مقدار کو ضبط کرلیا ۔ یہ گانجہ برائےآوٹر رنگ روڈ دو بولیورو گاڑیوں میں منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس نے تلاشی کے دوران ان گاڑیوں کو روک کر ان سے گانجہ ضبط کرلیا اور جملہ7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گانجہ کی منتقلی کے پیچھے بڑی ٹولی کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ پولیس اس ٹولی کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT