Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس تلاش مہم کے دوران دو سارق گرفتار لیاپ ٹاپ اور الکٹرانک اشیاء ضبط

پولیس تلاش مہم کے دوران دو سارق گرفتار لیاپ ٹاپ اور الکٹرانک اشیاء ضبط

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) الیکٹرانک اشیاء کے سرقہ میں ملوث دو سارقین بشمول ایک عادی مجریم کو ٹپہ چبوترہ پولیس کی کرائم پارٹی نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترہ مسٹر بی رویندر نے بتایا کہ 25 سالہ کے راجو اور اس کا ساتھی سادھا وینو گوپال کل رات یادو بھون چوراہے سے ایک آٹو میں جارہے تھے کہ شبہ کی بنیاد پر کرائم پارٹی نے انہیں روک دیا اور ان کی تلاشی لی جس میں پولیس کو لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئے ۔ پولیس نے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کرکے کڑی تفتیش کی جس میں انکشاف ہوا کہ کے راجو عادی مجرم ہے اور وہ شہر کے مختلف مقامات میں پیش آئے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے دونوں کے قبضہ سے دو لیاپ ٹاپ سیامسنگ ایل ای ڈی ٹی وی اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT