Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ماڈل ٹسٹ کا انعقاد

پولیس جائیدادوں پر بھرتی کیلئے ماڈل ٹسٹ کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب حبیب عبدالرحمن صدر اردو ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر آرگنائزیشن کی اطلاع کے بموجب پولیس کانسٹیبلس کی جائیدادوں کے درخوستگذاروں کیلئے ایک مفت ماڈل ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اردو میڈیم کے طلباء جو کانسٹیبلس کیلئے درخواستیں دے رہے ہیں، امتحان کی تیاری کے تعلق سے فکرمند دیکھے گئے۔ ان کی معقول تیاری کیلئے ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے اس ٹسٹ کا اہتمام کیا۔ کافی تعداد میں طلباء شریک تھے۔ اس موقع پر حبیب عبدالرحمن نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا سارا وقت مطالعہ میںلگائیں۔ تعلیم اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتے۔ اس موقع پر محمد جعفر جنرل سکریٹری سوٹا و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT