Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس جیپ کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

پولیس جیپ کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست نیوز) چھتری ناکہ علاقہ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب پولیس کی ایک گاڑی نے نوجوان کو ٹکر دیدی جس میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ایم راجیش آج صبح آر ڈی فنکشن ہال گولی پورہ سے اپنی موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ پولیس کی تیز رفتار ٹاٹا سومو کار نے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں راجیش شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ عثمانیہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجیش کی موت کی اطلاع کے بعد اس کے برہم رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن کے روبرو ایک دھرنا منظم کیا اور خاطی پولیس ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی اور متوفی کے ارکان خاندان کو ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ چھتری ناکہ پولیس نے راجیش کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT