Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس ریکروٹمنٹ کی کوچنگ کا 21 دسمبر سے آغاز

پولیس ریکروٹمنٹ کی کوچنگ کا 21 دسمبر سے آغاز

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹڈی سرکل اقلیتی بہبود کی جانب سے پولیس کے مختلف زمروں میں تقررات کیلئے ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل کے مطابق سب انسپکٹر، پولیس کانسٹبل اور دیگر زمروں میں پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے تقررات کیلئے مختلف مقامات پر اقلیتی طلباء کو کوچنگ دی جائے گی۔ حیدرآباد میں اسٹڈی سرکل کے دفتر گن فاؤنڈری، اردو مسکن موتی گلی، سٹی کالج اور نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن بنڈلہ گوڑہ میں کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں امیدواروں کو اکیڈیمک اور فزیکل ٹریننگ دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ٹریننگ کا آغاز 21ڈسمبر سے ہوگا۔ خواہشمند امیدوار اسٹڈی سرکل کی ویب سائیٹ msc.telangana.gov.in پر آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل، تیسری منزل، جامعہ نظامیہ کامپلکس، گن فاؤنڈری سے راست طور پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT